خاص ہے ہم عاصیوں پر فضل و احسانِ رسول
خاص ہے ہم عاصیوں پر فضل و احسانِ رسول
روزِ محشر ہوں گے ہم اور ظلِ دامانِ رسول
اب یہی ارمان ہے دل میں یہی ہے آرزو
وہ نظر آئیں تو ہم ہو جائیں قربانِ رسول
حامل بارِ خلافت، رازدانِ مصطفیٰ
فخرِ جملہ انبیا ہیں چار یارانِ رسول
خارِ صحرائے مدینہ پھول ہیں فردوس کے
مشک و عنبر سے سوا ہے، بوئے بستانِ رسول
ہر نفس کی آمد و شد، خود یہ کہتی ہے نظیرؔ
ہے ہمارے حال پر ہر لمحہ فیضانِ رسول
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.