خامشی غار حرا دل میرا
تیرے قدموں کی صدا دل میرا
صبح کے ساتھ جھکی شاخ گلاب
شاخ کے ساتھ جھکا دل میرا
لوح در لوح ترے نقش قدم
حرف در حرف لکھا دل میرا
ڈوبتی رات کے سناٹے میں
اک کتاب ایک دیا دل میرا
روشنی طاق ابد سے اتری
اور ستارے نے کہا دل میرا
جن زمانوں میں تری خوشبو تھی
ان زمانوں کی ہوا دل میرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.