دل کو جب بارِ الم یاد آیا
دل کو جب بارِ الم یاد آیا
سجدۂ حشر بہم یاد آیا
بھر وہی شیشۂ جم یاد آیا
وہی مٹھی کا بھرم یاد آیا
جب بھی کی اپنے گناہوں پہ نظر
اپنے آقا کا کرم یاد آیا
جسے پتھر نے جگہ دی دل میں
وہی نورانی قدم یاد آیا
رک نہ جاتا تو سمندر ہوتا
وہی فوارۂ زم یاد آیا
ہوش میں کیسے رہیں گے نظمیؔ
یاد آیا وہ حرم یاد آیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.