Font by Mehr Nastaliq Web

اے بادِ صبا ان کے روضے کی ہوا لے آ

نظمی مارہروی

اے بادِ صبا ان کے روضے کی ہوا لے آ

نظمی مارہروی

MORE BYنظمی مارہروی

    اے بادِ صبا ان کے روضے کی ہوا لے آ

    ہم ہجر کے ماروں کو طیبہ سے دوا لے آ

    تن من کو ہمارے جو ایماں کی جلا بخشے

    سرکار کی نگری سے وہ خاکِ شفا لے آ

    صدیق سے سچائی فاروق سے بے باکی

    عثمان سے فیاضی حیدر سے ولا لے آ

    ایثار حسن سے اور شبیر سے قربانی

    اجمیر کے خواجہ سے وہ خوفِ خدا لے آ

    میں عشقِ شہِ دیں میں ہو جاؤں فنا اک دن

    ہر سو مری شہرت ہو کچھ ایسی کلا لے آ

    حسنین و علی زہرا کا سایہ رہے مجھ پر

    نورانی گھرانے کی نورانی ضیا لے آ

    ہوں غرق گناہوں میں اعمال ہیں بد میرے

    آقا سے شفاعت کا فرمان ذرا لے آ

    آقا کے غلاموں کے دل جن سے چمک اٹھیں

    کرنیں ہرے گنبد کی اے بادِ صبا لے آ

    دنیا مری بن جائے عقبیٰ بھی سنور جائے

    آمین کہیں قدسی وہ حرفِ دعا لے آ

    نعتِ شہِ طیبہ ہے پیشہ میرا آبائی

    نظمیؔ کی کمائی میں برکت کی دعا لے آ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے