ہیں سب اہلِ سنت غلامِ محمد
ہیں سب اہلِ سنت غلامِ محمد
کریں جاں کو قرباں بنامِ محمد
رہِ حق میں لڑ کر مروں آرزو ہے
پیوں میں شہادت میں جامِ محمد
مرے آقا مجھ پر کرم کی نظر ہو
یہ کہتا ہے مولا غلامِ محمد
جو تفسیرِ والشمس و واللیل پڑھیے
یہ صبحِ محمد وہ شامِ محمد
ہزاروں اگر جانیں مل جائیں مجھ کو
لٹا دوں میں ان کو بنامِ محمد
خدا کی قسم یہ حقیقت ہے نظمیؔ
کلامِ خدا ہے کلامِ محمد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.