نامِ احمد ہے خدا کے فضل سے ایماں کی روح
نامِ احمد ہے خدا کے فضل سے ایماں کی روح
رحمتِ ربِ علا ہے اس شہِ ذی شاں کی روح
ہے دمِ عیسیٰ یدِ موسیٰ میں شامل اس کا فیض
حاملِ حسنِ محمد یوسفِ کنعاں کی روح
وہ پسینہ جس سے نکہت مشک کو حاصل ہوئی
ان کی خوشبو بن گئی ہے ہر گلِ خنداں کی روح
عالمِ اجسام پر قبضہ انہیں رب نے دیا
حکم ہو ان کا تو لوٹ آئے تنِ بے جاں کی روح
ہائے بسم اللہ سے لے کر کے سین ناس تک
ان کا ذکر پاک ہے ہر آیتِ قرآں کی روح
اس لیے نظمیؔ پڑھا کرتا ہے میلادِ نبی
کانپ کانپ اٹھتی ہے ان کے نام سے شیطاں کی روح
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.