کس کو فرمایا خدا نے نور کا روشن سراج
کس کو فرمایا خدا نے نور کا روشن سراج
کس کو بخشا رب نے اٹھارہ ہزار عالم کا راج
کس کے صدقے چاند تاروں کو ملی ہے روشنی
کس کے دم سے چل رہا ہے دو جہاں کا کام کاج
کس کے نور پاک کو سجدہ فرشتوں نے کیا
پیش کرتے ہیں کسے سب انبیا اپنا خراج
ہاں وہ ہے ذاتِ محمد یعنی نورِ کبریا
جن کو پہنایا گیا ہے رحمتِ عالم کا تاج
دشمنوں کو بھی انہوں نے دی تھی دامن میں پناہ
انکساری ان کی فطرت حلم و رحم ان کا مزاج
نظمیؔ تم کو ان کے قدموں میں جگہ مل جائے گر
تم سمجھ لینا کہ تم کو مل گیا راجوں کا راج
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.