انسان کو انسان بناتی ہے حدیث
انسان کو انسان بناتی ہے حدیث
پیغام شرافت کا سناتی ہے حدیث
ایمان کی تفصیل سے احکام تلک
قرآن کا آئینہ دکھاتی ہے حدیث
وہ نطق جو ہے وحیِ خدا کا حامل
اس نطق کو الفاظ میں لاتی ہے حدیث
سیرت کے چمن میں کھلے غنچوں کے طفیل
خوشبوئے نبی ہم کو سنگھاتی ہے حدیث
میثاقِ ازل ہو کہ ہو محشر کا بیاں
پل پل کی خبر ہم کو سناتی ہے حدیث
کچھ لوگ بنے پھرتے ہیں یاں اہل حدیث
چہرے سے نقاب ان کے اٹھاتی ہے حدیث
فرمانِ نبی پر جو عمل کرتے ہیں
مژدہ انھیں جنت کا سناتی ہے حدیث
گن جن کے گا رہا ہوں یہ ہے انہیں کی رحمت
ایماں کی نئی شمعیں جلاتی ہے حدیث
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.