Font by Mehr Nastaliq Web

طیبہ نگر کو جانا ہے باعثِ سعادت

نظمی مارہروی

طیبہ نگر کو جانا ہے باعثِ سعادت

نظمی مارہروی

MORE BYنظمی مارہروی

    طیبہ نگر کو جانا ہے باعثِ سعادت

    اک اک گلی وہاں کی واللہ رشکِ جنت

    ہر دم رخِ منور آنکھوں میں گھومتا ہے

    ہر سانس کر رہا ہوں قرآن کی تلاوت

    واللیل پیارے گیسو والشمس روئے زیبا

    نوری ہیں وہ سراپا نورانیت کی عزت

    حسنِ ملیح ایسا لاہوتیت کا حامل

    اس حسن کی ضیا سے دونوں جہاں میں طلعت

    قرآن نے نبی کا ایسا ادب سکھایا

    آہستہ ان سے بولو ورنہ عمل اکارت

    جن جالیوں کے پیچھے روضہ حضور کا ہے

    جنت بھی چاہتی ہے ان جالیوں سے برکت

    سرکار اب کرم ہو ہم عاصیوں کے اوپر

    ہیں آپ جانِ رحمت ہیں آپ کانِ راحت

    نظمیؔ نے نعت گوئی سیکھی نہیں کسی سے

    گن جن کے گا رہا ہوں یہ ہے انہیں کی رحمت

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے