جانِ ایمان ہے الفتِ مصطفیٰؐ
جانِ ایمان ہے الفتِ مصطفیٰ
رب کا فرمان ہے حرمتِ مصطفیٰ
ہوئی جابر کے گھر دعوتِ مصطفیٰ
ہر نوالے میں تھی برکتِ مصطفیٰ
پاک قرآن میں ان کا ہی ذکر ہے
جابجا جابجا مدحتِ مصطفیٰ
عرشِ اعظم کے اس پار جس کا گزر
لا مکاں تک رہی دعوتِ مصطفیٰ
ان کی امت کو حاصل ہوئی برتری
خیرِ امت ہوئی امتِ مصطفیٰ
انبیا کو بھی اذنِ شفاعت نہیں
حق شفاعت کا ہے دولتِ مصطفیٰ
نور سے ان کے آدم کو دم مل گیا
پائی کونین نے نعمتِ مصطفیٰ
جن کی توہین کو کفر رب نے کہا
فرض عالم پہ ہے عظمتِ مصطفیٰ
نظمیؔ کہتے رہو مصطفیٰ مصطفیٰ
ہوگی تم کو عطا قربتِ مصطفیٰ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.