Font by Mehr Nastaliq Web

فخرِ دو عالم نورِ مجسم رحمت سے بھرپور

نظمی مارہروی

فخرِ دو عالم نورِ مجسم رحمت سے بھرپور

نظمی مارہروی

MORE BYنظمی مارہروی

    فخرِ دو عالم نورِ مجسم رحمت سے بھرپور

    رب نے انہیں بخشے ہیں خزانے نعمت سے بھرپور

    صلی اللہ علیہ وسلم ورد رہے ہر سانس

    من ہو ہمارا ہر دم اچھی عادت سے بھرپور

    انا اعطینک الکوثر قرآں کا اعلان

    میرے نبی اوصاف میں یکتا کثرت سے بھرپور

    ثم دنا فتدلیٰ کا منصب کس کو حاصل

    ہاں اک میرے آقا ہی ہیں رفعت سے بھرپور

    حضرتِ جابر کے گھر کی دعوت کی تھی کیا شان

    ریزہ ریزہ مالکِ کل کی برکت سے بھرپور

    میں نے درِ کعبہ سے لپٹ کر مانگی ایک دعا

    یا رب رکھنا عشقِ نبی کی لذت سے بھرپور

    شہرِ مدینہ میں ترے صدقے میں تیرے قربان

    تیری زمیں کا ذرہ ذرہ طلعت سے بھرپور

    مکہ کی گلیاں جس کی مہک سے مہکیں صبح و شام

    وہ ہے پسینہ میرے نبی کا نکہت سے بھرپور

    مسجدِ نبوی گنبدِ خضریٰ روضۂ پاک حضور

    رشکِ ارم ہے اور بہارِ جنت سے بھرپور

    آقا سورج تارے صحابہ کہکشاں آلِ نبی

    ہر اک اپنی اپنی جگہ ہے عظمت سے بھرپور

    یاں بھی ہیں جلتے واں بھی جلیں گے آقا کے دشمن

    نامۂ اعمال ان کا رہے گا لعنت سے بھرپور

    محشر میں نظمیؔ کو بچانے آئیں گے نانا جان

    میرے سر پر ہاتھ رکھیں گے شفقت سے بھرپور

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے