Font by Mehr Nastaliq Web

ارضِ جنت کون دیکھے ارضِ طیبہ دیکھ کر

نظمی مارہروی

ارضِ جنت کون دیکھے ارضِ طیبہ دیکھ کر

نظمی مارہروی

MORE BYنظمی مارہروی

    ارضِ جنت کون دیکھے ارضِ طیبہ دیکھ کر

    ان کا روضہ دیکھ کر کعبے کا کعبہ دیکھ کر

    رک گئے جبریل جب میقات سدرہ دیکھ کر

    بڑھنے والے بڑھ گئے قربت کا لمحہ دیکھ کر

    یا محمد ارفع راسک جب خدا فرمائے گا

    جی اٹھیں گی امتیں محشر کا سجدہ دیکھ کر

    حضرتِ جابر کا ایماں اور پختہ ہوگیا

    سیکڑوں ہاتھوں میں برکت کا نوالہ دیکھ کر

    بن کے شمشیرِ مجسم ابنِ خطاب آئے تھے

    اپنا سودا کر گئے آقا کا چہرہ دیکھ کر

    آیا تھا شیطان پر مایوس ہوکر چل دیا

    میرے دل پر الفتِ احمد کا پہرہ دیکھ کر

    کعبے سے پوچھا کہ تیرا بھی کوئی قبلہ ہوا

    کعبہ کرتا ہے اشارے سمتِ طیبہ دیکھ کر

    مجھ کو جیتے جی زمیں پر لطفِ جنت مل گیا

    ان کا منبر دیکھ کر محرابِ سجدہ دیکھ کر

    رشک سے جھومیں گے سارے انبیا محشر کے دن

    نوری شانوں پر شفاعت کا دو شالہ دیکھ کر

    مجھ کو جنت خود بلائے گی یہی امید ہے

    میری گردن میں پڑا برکاتی پٹہ دیکھ کر

    زائرِ راہِ مدینہ تجھ کو کچھ معلوم ہے

    رشک کرتی ہے ارم تیرا ارادہ دیکھ کر

    سیدالشہدا لقب جن کو ملا سرکار سے

    قدسیوں کو رشک آئے شانِ حمزہ دیکھ کر

    نعت گوئی نظمیؔ نے سیکھی حسان الہند سے

    نعت کہتے تھے بریلی میں جو طیبہ دیکھ کر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے