نبیوں کے سردار حبیبِ ربِ اکبر
نبیوں کے سردار حبیبِ ربِ اکبر
شان ہے جن کی انا اعطینک الکوثر
سب سے اعلیٰ سب سے اولیٰ نبی ہمارے
رحمتِ عالم نورِ مجسم شافعِ محشر
ان کی حیاتِ پاک کے یہ سب آئینے تھے
حضرات صدیق و عمر عثمان و حیدر
محشر میں بس انہی کے ہاتھوں پیاس بجھے گی
انہی کو رب نے عطا کیا ہے حوضِ کوثر
کتبِ سماوی دیتی رہی ہیں ان کی بشارت
خبر انہی کی لاتے رہے سارے پیغمبر
انہی کی نسلِ پاک کی نورانی کڑیاں تھیں
فاطمتہ الزہرا و علی شبیر و شبر
قرآں ان کا سب سے بڑا اعجاز ہے نظمیؔ
وحیِ الہٰی جس کی صورت اتری ان پر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.