شافعِ روزِ محشر ہمارے نبی
شافعِ روزِ محشر ہمارے نبی
ساقیِ حوضِ کوثر ہمارے نبی
سب خزانوں کی ہیں کنجیاں ہاتھ میں
مالکِ ملکِ داور ہمارے نبی
ان سے ہی زندگی کو ملی زندگی
دونوں عالم کے محور ہمارے نبی
سرور انس و جن انبیا و رسل
اور رسولوں کے سرور ہمارے نبی
سب کا سایہ مگر ان کا سایہ نہیں
ہیں مجسم منور ہمارے نبی
دونوں عالم میں ان کی ہی خوشبو رچی
سر سے پا تک معطر ہمارے نبی
حشر میں ان کو اذنِ شفاعت ملا
ہیں وہ رحمت سراسر ہمارے نبی
نظمیؔ جن کا لقب طاہا یاسین ہے
ہر ستائش کے مصدر ہمارے نبی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.