Font by Mehr Nastaliq Web

مبارک باد اے برکاتیو مژدہ ہے جنت کا

نظمی مارہروی

مبارک باد اے برکاتیو مژدہ ہے جنت کا

نظمی مارہروی

MORE BYنظمی مارہروی

    مبارک باد اے برکاتیو مژدہ ہے جنت کا

    کہ دامن تم نے تھاما مصطفیٰ جانانِ رحمت کا

    کہاں تک شکر ہو ہم سے ادا رب کی عنایت کا

    بنایا امتی ہم کو شہنشاہِ رسالت کا

    کوئی اندازہ کیا کر پائے احمد کی وجاہت کا

    کہ قرآں خود بیاں کرتا ہے ان کی شانِ رفعت کا

    پلک جھپکی مکان و لامکاں کی سیر کر آئے

    کوئی کیا رمز جانے مصطفیٰ کی شانِ رفعت کا

    ابو بکر و عمر عثمان و حیدر عبقری ٹھہرے

    دیا رب نے انہیں درجہ قیادت کا سیادت کا

    خدا نے اپنے ستر ناموں سے جس کو نوازا ہے

    وہی دولھا بنا ہے حشر میں بزمِ شفاعت کا

    طلب صادق ہو طالب کی تو پھر منزل بھی ملتی ہے

    اویسِ قرن سے سیکھے کوئی انداز الفت کا

    اٹھو اب اشک پوچھو مسکراؤ منہ نہ لٹکاؤ

    گنہگارو چلو مولیٰ نے در کھولا ہے جنت کا

    بھروسہ رب پہ ہو تو ٹہنیاں بنتی ہیں شمشیریں

    ہے جاری سلسلہ اب بھی اسی بدری روایت کا

    رسوم لغو چھوڑو سنتوں پر ہو عمل پیرا

    بناؤ مستحق خود کو سرِ محشر شفاعت کا

    درِ نوری پہ مجمع ہے مریدوں کا فقیروں کا

    ہر اک دل میں ہے جذبہ اپنے مرشد کی زیارت کا

    شریعت ہیں اگر گیسو طریقت مانگ ہے ان کی

    یہی سچا نظریہ ہے شریعت کا طریقت کا

    غلامی میں ہی ہم خوش ہیں ہے آقا کی رضا افضل

    ہم اس کے ہیں جو ہے مالک جہنم اور جنت کا

    نسب سے نا سہی سید ہیں وہ دونوں جہانوں کے

    کسے انکار ہو سکتا ہے حیدر کی سیادت کا

    بہت سے مولوی نظمیؔ سے غصہ ہو کے بیٹھے ہیں

    کہ اس نے راز کیوں کھولا کمیشن کی سیاست کا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے