Font by Mehr Nastaliq Web

مصطفیٰ صلِّ علیٰ سید و سرور کے طفیل

نظمی مارہروی

مصطفیٰ صلِّ علیٰ سید و سرور کے طفیل

نظمی مارہروی

MORE BYنظمی مارہروی

    مصطفیٰ صلِ علیٰ سید و سرور کے طفیل

    اے خدا بخش دے مجھ کو رخِ انور کے طفیل

    دیں کے اعدا پہ مرے رب مجھے غالب رکھنا

    فتح و نصرت دے مجھے فاتحِ خیبر کے طفیل

    کیوں نہ ہم روضۂ سرکار کی تعظیم کریں

    معرفت حق کی ہوئی ہے ہمیں اس در کے طفیل

    ہیں گنہگار مگر اتنا یقیں ہے ہم کو

    مغفرت پائیں گے ہم شافعِ محشر کے طفیل

    یوں تو ساقی تھے کئی میکدۂ وحدت میں

    تشنگی دور ہوئی ساقیِ کوثر کے طفیل

    نظمیؔ قرآن کی تفسیر بتاتی ہے کہ ہے

    روشنی شمس و قمر میں رخِ انور کے طفیل

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے