نعتِ شانِ مصطفیٰ ہے شغل ہر جن و ملک
نعتِ شانِ مصطفیٰ ہے شغل ہر جن و ملک
بہرِ تعظیمِ محمد سر جھکاتا ہے فلک
چاند تاروں کو ملی نورِ محمد کی چمک
مشک و گل نے پائی ہے گیسوئے احمد کی مہک
اے خدا عشقِ محمد سے ہمیں سرشار رکھ
ہاتھ میں تھامے رہیں ہم ان کا دامن حشر تک
ناز ہم کرتے رہیں گے اپنی قسمت پر سدا
یا الہٰی پھر دکھا دے سبز گنبد کی جھلک
خواب ہی میں چہرۂ انور دکھا دیجے حضور
یا رسول اللہ رہیں محروم آخر کب تلک
شرک و بدعت شرک و بدعت کوئی بکتا ہی رہے
نظمیؔ پڑھتا ہی رہے گا نعتِ احمد بے جھجک
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.