Font by Mehr Nastaliq Web

روزِ محشر جانِ رحمت کا علم لہرائے گا

نظمی مارہروی

روزِ محشر جانِ رحمت کا علم لہرائے گا

نظمی مارہروی

MORE BYنظمی مارہروی

    روزِ محشر جانِ رحمت کا علم لہرائے گا

    جس کے آگے سب کا پرچم سر نگوں ہو جائے گا

    ہوگا ظاہر جوہرِ ذات محمد حشر میں

    نور ان کا ظلمتِ عصیاں پہ جب چھا جائے گا

    حوضِ کوثر پر کھڑے ہوں گے شفیع المذنبیں

    دستِ رحمت جامِ الطاف و کرم چھلکائے گا

    تیز ہو جائے گی جب خورشیدِ محشر کی تپش

    عاصیوں پر دامنِ رحمت کرم برسائے گا

    سجدۂ محشر کریں گے جب حبیبِ کبریا

    یا محمد ارفع راسک رب یہی فرمائے گا

    جانِ رحمت نے کیا عرفانِ حق سے روشناس

    حق ادا ان کے کرم کا کوئی کیا کرپائے گا

    لطف ان کا عام ہوگا جس گھڑی میزان پر

    نظمی عاصی کا بیڑا پار ہو ہی جائے گا

    خوفِ عصیاں سے زبانیں گنگ جب ہو جائیں گی

    نظمیؔ تب بھی نعرۂ صلِ علیٰ دہرائے گا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے