Font by Mehr Nastaliq Web

اے خدا ہند میں رکھنا مرا ایماں محفوظ

نظمی مارہروی

اے خدا ہند میں رکھنا مرا ایماں محفوظ

نظمی مارہروی

MORE BYنظمی مارہروی

    اے خدا ہند میں رکھنا مرا ایماں محفوظ

    خار کے بیچ ہو جیسے گلِ خنداں محفوظ

    اس کی آیات میں تحریف نہیں ہو سکتی

    رب کا وعدہ ہے رہے گا یوں ہی قرآں محفوظ

    آج کے دور میں اچھائی کی باتیں صاحب

    ہے غنیمت کہ رہے آپ کا ایماں محفوظ

    التجا رب سے یہی ہے کہ رہیں محشر تک

    سارے آلام و مصائب سے مسلماں محفوظ

    جب تلک آئے نہ اچھائی برائی کی تمیز

    کیسے رہ سکتا ہے انسان کا ایماں محفوظ

    رب کی حکمت کے بنا ہل نہیں سکتا پتّا

    اس کی مرضی تھی رہے یوسفِ کنعاں محفوظ

    نعت کے بارے میں پوچھا تو یہ نظمیؔ نے کہا

    اس سے رہتی ہے مری جاں مرا ایماں محفوظ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے