Font by Mehr Nastaliq Web

جتنے اوصاف ہیں ان سب سے ہے برتر اخلاص

نظمی مارہروی

جتنے اوصاف ہیں ان سب سے ہے برتر اخلاص

نظمی مارہروی

MORE BYنظمی مارہروی

    جتنے اوصاف ہیں ان سب سے ہے برتر اخلاص

    ہم نے سیکھا ہے کہ ہے جنگ سے بہتر اخلاص

    ہم نے اخلاص کو ایمان کا جزو سمجھا تھا

    سچ تو یہ ہے کہ ہے ایمان کا جوہر اخلاص

    کس کی آواز میں پیدا ہوئی تاثیرِ بلال

    چاہیے اس کے قلب کے اندر اخلاص

    ایک پہچان یہ مؤمن کی بتاتی ہے حدیث

    وہ جو محبوب رکھے جاں کے برابر اخلاص

    شاہِ بطحا کی احادیث سے یہ ثابت ہے

    دینِ احمد کا ہے پیغام سراسر اخلاص

    ہم کو بتلاتی ہے نظمیؔ یہ صحابہ کی حیات

    سارے اوصافِ حمیدہ کا ہے مظہر اخلاص

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے