Font by Mehr Nastaliq Web

ان کی جام جم آنکھیں شیشہ ہے بدن میرا

نظمی مارہروی

ان کی جام جم آنکھیں شیشہ ہے بدن میرا

نظمی مارہروی

MORE BYنظمی مارہروی

    ان کی جام جم آنکھیں شیشہ ہے بدن میرا

    ان کی بند مٹھی میں سارا بانکپن میرا

    ارضِ گنگ بھی میری خطۂ جمن میرا

    میں غلامِ خواجہ ہوں ہند ہے وطن میرا

    عاشق نبی ہوں میں وارثِ علی ہوں میں

    میلا ہو نہ پائے گا حشر تک کفن میرا

    نعتِ مصطفیٰ کہنا نعتِ مصطفیٰ سننا

    مجھ کو بخشوائے گا ہاں یہی چلن میرا

    حشر میں ندا ہو گی یہ غلام کس کا ہے

    مجھ کو دیکھیں اور کہہ دیں یا شہِ زَمن میرا

    عرش جھوم جھوم اٹھا قدسیوں کو وجد آیا

    نعتِ مصطفیٰ میں جب کھل گیا دہن میرا

    طاق دل پہ رکھی ہے شمع عشق احمد کی

    نور کی شعاعوں سے بھر گیا ہے من میرا

    آپ چاہیں ہو جائیں ساری مشکلیں آساں

    آپ چاہیں مٹ جائے رنج اور محن میرا

    لمحہ لمحہ یاد ان کی سانس سانس ذکر ان کا

    ہاں یہی تو رہتا ہے آج کل جتن میرا

    میں نے سارے کام اپنے مصطفیٰ کو سونپے ہیں

    کیا بگاڑ پائے گا دور پُر فتن میرا

    وقفِ ذکرِ احمد ہو تا ابد قلم یا رب

    حشر تک رہے جاری چشمۂ سخن میرا

    عظمتیں مرے آگے سجدہ ریز ہو جائیں

    ان کے در سے چھو جائے کاش پیرہن میرا

    کب تلک دہائی دوں بے کسی کے عالم میں

    بھاگ کب سنواریں گے پاک پنجتن میرا

    حشر میں ترازو پر تولے جائیں گے اعمال

    کام آ ہی جائے گا نعت کا یہ فن میرا

    عرش سے پرے جا کر مصطفیٰ نے بتلایا

    یہ زمیں بھی میری ہے اور ہے گگن میرا

    گلشنِ مدینہ سے نظمیؔ مجھ کو نسبت ہے

    ایک ایک کلی میری گل مرا چمن میرا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے