Font by Mehr Nastaliq Web

جب نام سے آقا کے میں نعرہ لگا اٹھا

نظمی مارہروی

جب نام سے آقا کے میں نعرہ لگا اٹھا

نظمی مارہروی

MORE BYنظمی مارہروی

    جب نام سے آقا کے میں نعرہ لگا اٹھا

    پل بھر میں مرے سر سے انبارِ بلا اٹھا

    روضہ کا وہ نقشہ میں لے آیا تصور میں

    جب درد مرے دل میں ہر دن سے سوا اٹھا

    اقرا کی صدا اب بھی باقی ہے فضاؤں میں

    برکت لیے قرآں کی وہ غارِ حرا اٹھا

    پہنچا وہی منزل پر ابھرا وہی ساحل پر

    جو عشق کے رستے میں ہر گام گرا اٹھا

    جبریلِ امیں اترے لشکر لیے قدوسی

    جب بدر کے میداں میں وہ دستِ دعا اٹھا

    میزان پہ آقا نے فرمایا کرم ایسا

    ہر دفترِ عصیاں سے فرمانِ سزا اٹھا

    اک ماں کے قدم چومے، بیٹے کو دیا پانی

    اس طرح ترا رتبہ اے کوہ صفا اٹھا

    ہر زخم ہوا اچھا لگتے ہی لعاب ان کا

    مردوں میں بھی جاں پھونکی جب دست شفا اٹھا

    وہ قلب کہ جس میں بس رحمت کا خزانہ تھا

    وہ بات کہ جب اٹھا بس لے کے دعا اٹھا

    الفاظ و معانی کے گلزار مہک اٹھے

    جب نعت کے میداں میں وہ کلکِ رضا اٹھا

    ہر لب پہ سبحان اللہ تسبیح ہوئی جاری

    حسنین سرِ محفل جب بہرِ ثنا اٹھا

    تم عشق کے بندے ہو بس نعت کہے جاؤ

    کیا فکر تمہیں نظمیؔ کیا بیٹھا ہے کیا اٹھا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے