Font by Mehr Nastaliq Web

حمد ہے رب کی کہ جس نے یہ جہاں پیدا کیا

نظمی مارہروی

حمد ہے رب کی کہ جس نے یہ جہاں پیدا کیا

نظمی مارہروی

MORE BYنظمی مارہروی

    حمد ہے رب کی کہ جس نے یہ جہاں پیدا کیا

    یہ زمیں تخلیق کی یہ آسماں پیدا کیا

    امتی ہم کو کیا اپنے حبیبِ پاک کا

    مصطفیٰ صلِ علیٰ ان صاحب لولاک کا

    اور اتارا ان پہ اپنا پاک نورانی کلام

    اور بنایا ان کو سب نبیوں رسولوں کا امام

    مرتبہ بخشا شفاعت کا رسول اللہ کو

    کر دیا مختار جنت کا رسول اللہ کو

    ان کے صدقے میں ہمیں کعبہ سا قبلہ مل گیا

    ان کا روضہ کیا ملا کعبے کا کعبہ مل گیا

    ہم میں وہ طاقت کہاں تعریف رب کی کرسکیں

    شکرِ نعمت کرسکیں دم بندگی کا بھر سکیں

    یا الٰہی رحم فرما مصظفیٰ کے واسطے

    یا رسول اللہ کرم کیجیے خدا کے واسطے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے