ہے شمع_تجلی رخ_دل جوئے_محمد
ہے شمع تجلی رخ دل جوئے محمد
پروانہ صفت کھنچتے ہیں دل سوئے محمد
تھا نور کے سانچے میں اسے ڈھال کے بھیجا
ہے صبح سعادت شب گیسوئے محمد
جنت کا مجھے دھیان بھی بھولے سے نہ آئے
دیکھوں جو بہار چمن کوئے محمد
دل ان کا ہے جاں ان کی ہے نذر کروں میں
لائی ہے مدینے سے صبا بوئے محمد
پھرتا نہیں محروم وہاں سے کبھی محتاج
اللہ کا گھر ہے حرم کوئے محمد
سمجھوں شب تربت کو شب قدر سے افضل
مل جائے اگر نسبت گیسوئے محمد
تقدیر چمک جائے اگر خواب میں دیکھوں
تنویر ہلال خم ابروئے محمد
کعبہ کا بھی کعبہ ہے حقیقت میں وہ اخترؔ
ہوتی ہے نماز اب طرف کوئے محمد
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد نویں (Pg. 31)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.