Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

زلف_لیلائے_دو_عالم کا جسے سودا نہیں

اختر خیرآبادی

زلف_لیلائے_دو_عالم کا جسے سودا نہیں

اختر خیرآبادی

MORE BYاختر خیرآبادی

    زلف لیلائے دو عالم کا جسے سودا نہیں

    ہے وہ دیوانہ خدا کو اس نے پہچانا نہیں

    شکوہ واماندگی کیسا کہ محبوب خدا

    کیا مرے حاجت روا مشکل کشا مولیٰ نہیں

    لا مکاں سے بڑھ کے کرتے ہیں ملائک احترام

    ہے یہ خلوت گاہ راز مصطفیٰ کعبہ نہیں

    شافع روز جزا ہیں قاسم نار و جناں

    رحمتہ للعالمیں ہیں آپ آخر کیا نہیں

    ہے فقط رحمت کا تیری آسرا بندہ نواز

    اور کچھ ہم بے کسوں کے پاس سرمایہ نہیں

    سینکڑوں اخترؔ حسین یوسف لقا دیکھے مگر

    ان کا جلوہ ان کی صورت ان کا وہ نقشہ نہیں

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد نویں (Pg. 31)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے