محشر میں سن کے گرمیٔ_بازار_مصطفیٰؐ
محشر میں سن کے گرمیٔ بازار مصطفیٰؐ
ساری خدائی ہوگی طلب گار مصطفیٰ
جلوہ نگاہ شوق میں کیوں کر سما سکے
ابرو ہلال بدر ہیں رخسار مصطفیٰ
آمادۂ سفر ہوں میں دنیا سے خالی ہاتھ
ہاں لے چلا ہوں حسرت دیدار مصطفیٰ
جنت فضا ہے ایسی مدینہ کی سرزمیں
مہکیں گے حشر تک گل و گلزار مصطفیٰ
اخترؔ مدینہ چل کے کرو عرض مدعا
واللہ داد رس ہے وہ سرکار مصطفیٰ
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد نویں (Pg. 31)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.