Sufinama

دھن مدینے کی لگی رہتی ہے دیوانے ہیں

اختر خیرآبادی

دھن مدینے کی لگی رہتی ہے دیوانے ہیں

اختر خیرآبادی

MORE BYاختر خیرآبادی

    دھن مدینے کی لگی رہتی ہے دیوانے ہیں

    یاد اب ہم کو نہ اپنے ہیں نہ بیگانے ہیں

    ہے جنہیں چھو بھی گئی دامن طیبہ کی ہوا

    ملتے جلتے ہوئے جنت سے وہ ویرانے ہیں

    ہیں اسی انجمن حسن کے جلوے اب تک

    گو نہیں شمع مگر سینکڑوں پروانے ہیں

    ہے وہاں انجمن آرائی یہ کس میکش کی

    آسماں پر مہ و خورشید جو پیمانے ہیں

    آگ گلزار ہوئی طور جلا برق گری

    جلوۂ حسن محمد کے یہ افسانے ہیں

    دیکھ کر آنکھیں محمدؐ کے ملائک نے کہا

    چشم بد دور چھلکتے ہوئے پیمانے ہیں

    شاید آ جائے کہیں زلف نبی کی خوشبو

    آئے محشر میں فقط اس لیے دیوانے ہیں

    گل ہو یا شمع ہو بلبل ہو کہ پروانہ ہو

    جتنے دیوانے ہیں سب آپ کے دیوانے ہیں

    قصۂ زلف کوئی سناؤ اخترؔ

    قیس و فرہاد کے الجھے ہوئے افسانے ہیں

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد نویں (Pg. 30)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے