Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کونین سے بہتر ہے کہیں شان مدینہ

نعمتی پھلواروی

کونین سے بہتر ہے کہیں شان مدینہ

نعمتی پھلواروی

MORE BYنعمتی پھلواروی

    کونین سے بہتر ہے کہیں شان مدینہ

    ہے عرش سے تا فرش بدن جان مدینہ

    تشریف قدوم مہِ تابانِ عرب سے

    ہے رشکِ جناں آج تو سامان مدینہ

    عالم میں کہاں ایسا کوئی باغ و گلستاں

    اک بقعۂ جنت ہے یہ بستان مدینہ

    نسبت ہی نہیں مشک کو نہ خطا کو

    یہ رشک جناں اور ہے ریحان مدینہ

    مدت سے یہی دل کو طمع ہے کہ ہو قسمت

    یک ریزہ ازاں خوان پر الوان مدینہ

    انواع تحیات بر آں شہر خصوصاً

    وہ روضہ جہاں آپ ہیں سلطان مدینہ

    صلوات و سلام از جگر سوختہ بادا

    ہر آن نثارِ مہِ تابان مدینہ

    ہے دل کی تمنا یہ الٰہی ہو میسر

    دیدار رخ ماہ درخشان مدینہ

    اس نعمتیؔ مشتاق کی تا خاتم مرسل

    پہنچاؤ ذرا عرض کو دربان مدینہ

    مأخذ :
    • کتاب : Al-Mujeeb, Phulwari Sharif (Pg. 42)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے