بنیاد خلق جان جہاں جان جملہ جاں
بنیاد خلق جان جہاں جان جملہ جاں
مجموعۂ صفات خدا بندۂ الۂ
ختم الرسل امام رسل رہنمائے خلق
عالی مقام شمس رسالت رفیع جاہ
بالائے قدسے خلعت پیمبری کو زیب
عظمت سے سر کے تاج نبوت سر کلاہ
عاشق نواز و بندہ نواز و گدا نواز
داروئے درد مند و شفا بخش و خیر خواہ
کب حسن مصطفیٰ سے ہے یوسف کو ہمسری
شرمندہ جن کے آگے سر چاردہ کا ماہ
زمرہ سے عاشقوں کے اگرچہ نہیں ہیں ہم
خالی بھی دل نہیں ہے محبت سے ان کے گاہ
امید لطف ختم رسالت سے ہے ہمیں
رحمت کی ہو نگاہ اس عاصی پہ گاہ گاہ
پائین بزم گاہ تلک اپنے بار دیں
گلشن کے آس پاس رہے جس طرح گیاہ
کیوں نعمتیؔ گناہ سے ہوتا ہے تنگ دل
کر لیں گے خود رسول تری مغفرت کی راہ
- کتاب : Al-Mujeeb, Phulwari Sharif (Pg. 42)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.