خدایا کروں کیا تری حمد ذات
خدایا کروں کیا تری حمد ذات
کہ چھوٹا ہے منہ اور پڑی سب سے بات
تفکر سے اس میں یہ حالت ہوئی
کہ جو کچھ سمجھ تھی وہ رخصت ہوئی
کہ پائے تصور یہاں لنگ ہے
فضائے تخیل بہت تنگ ہے
نہ مجھ کو نظر نے دکھایا تجھے
نہ ادراک عقلی نے پایا تجھے
نہ مرغِ خرد کچھ خبر لاسکا
نہ عنقائے وہم اک نشاں پاسکا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.