Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تھے اہلِ عرب شکلِ مردہ، دم تھا نہ ذرا بیچاروں میں

نثار اکبرآبادی

تھے اہلِ عرب شکلِ مردہ، دم تھا نہ ذرا بیچاروں میں

نثار اکبرآبادی

MORE BYنثار اکبرآبادی

    تھے اہلِ عرب شکلِ مردہ، دم تھا نہ ذرا بیچاروں میں

    وہ فخرِ مسیحا کیا آئے جان آگئی غم کے ماروں میں

    سب قحط جہاں سے دور ہوا مینہ رحمت باری کا برسا

    جنگل میں ہوا منگل ہر جا مہکا گل وحدت خاروں میں

    اس نور سے دل معمور ہوا ہر خانہ تجلّی طور ہوا

    جو بغض حسد تھا دور ہوا سب ہو گئے حق کے پیاروں میں

    سیفی تھی زبانِ شاہِ اُمم سر ہوگیا ہر خود سر کا قلم

    شاہوں نے رکھے سر زیرقدم جوہر نہ رہے تلواروں میں

    جوعبد تھے لات وعزیٰ کے بندہِ خاصِ خدا ٹھہرے

    توحید کے سکّے دل پہ جمے کہلانے لگے ابراروں میں

    صحرائے مدینہ کا منظر جنّت کے ہے باغوں سے خوشتر

    فرحت یہ نثارِ خستہ جگر رضواں کے کہاں گلزاروں میں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے