Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

بنا دے اپنے کعبہ کا مجھے زوّار یا اللہ

نثار اکبرآبادی

بنا دے اپنے کعبہ کا مجھے زوّار یا اللہ

نثار اکبرآبادی

MORE BYنثار اکبرآبادی

    بنا دے اپنے کعبہ کا مجھے زوّار یا اللہ

    دکھا دے روضۂ شاہِ رسل یک بار یا اللہ

    تو ہی ہے شافع دردِ دل بیمار یا اللہ

    نہیں تیرے سوا کوئی مرا غمخوار یا اللہ

    جو کچھ چاہا کیا تونے جو کچھ چاہا وہ کرتا ہے

    میں ہوں محتاج مستغنی تری سرکار یا اللہ

    تو ستاری تو غفاری تو قہاری تو جباری

    میں ہوں اک بندۂ مجبور تو مختار یا اللہ

    شرابِ عشق کا ساغر پلا دے اے مرے داور

    مئے توحید سے کردے مجھے سرشار یا اللہ

    ترا اسمِ مقدس ہے مری رگ رگ میں پیوستہ

    بر آمد ہو مری ہر سانس سے ہر بار یا اللہ

    نہیں پروا کہ سر جائے بلا سے کام آجائے

    نہ من موڑوں گا تیری راہ سے زنہار یا اللہ

    سنا جب ثم وجہ اللہ تو ثابت ہو گیا ہم کو

    تجھی کو پوجتے ہیں کافر و دیندار یا اللہ

    فرشتے جس مزارِ پاک پر ہر بار صدقے ہوں

    دکھا دے زندگی میں مجھ کو وہ اک بار یا اللہ

    تصدق احمدِ مرسل کا اور ان کے نواسوں کا

    دکھا دینا قیامت میں مجھے دیدار یا اللہ

    نہ کیجو اپنی رحمت سے گناہوں پر نظر میرے

    ترا بندہ یہ کمتر ہے نثارِؔ زار یا اللہ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے