ستار شاہ پیارے درشن مجھے دکھاؤ
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت ستار شاہ (وزیرآباد-گجرات-پاکستان)
ستار شاہ پیارے درشن مجھے دکھاؤ
آیا ہوں ترے دوارے درشن مجھے دکھاؤ
ہیں ہیں ترے بھکاری فیض آپ کا ہے جاری
ہے التجا ہماری درشن مجھے دکھاؤ
اے چشتیوں کے والی کامل ہو پیر عالی
میں ہوں ترا سوالی درشن مجھے دکھاؤ
میں ہوں غلام ترا بحر الم نے گھیرا
کر پار میرا بیڑا درشن مجھے دکھاؤ
گھونگھٹ ذرا اٹھا دے جلوہ مجھے دکھا دے
مستانہ سا بنا دے درشن مجھے دکھاؤ
اے چشتئ نظامی کابل کے نام نامی
منظور ہو غلامی درشن مجھے دکھاؤ
شفقت سے تو بلایا قدموں پہ سر جھکایا
در پہ نیازؔ آیا درشن مجھے دکھاؤ
- کتاب : Kalam-e-Niyaz Urf Nala-e-Firaq (Pg. 22)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.