کبھی رخ سے پردہ اٹھا یا محمد
کبھی رخ سے پردہ اٹھا یا محمد
مجھے روئے انور دکھا یا محمد
مجھے بحرِ عصیاں سے مولا نکالو
میں دل سے ہوں تم پر فدا یا محمد
ترے روضۂ انور پہ آتے ہیں زائر
کبھی تو مجھے بھی بلا یا محمد
شب و روز فرقت میں روتا ہوں شاہا
ترے عشق میں ہوں جلا یا محمد
مجھے جامِ وحدت سے سر شار کر دے
میرا وہم ہستی مٹا یا محمد
یہ مسکیں نیازؔ اب ہے چاہتا نظارا
سدا در پہ تیرے کھڑا یا محمد
- کتاب : Kalam-e-Niyaz Urf Nala-e-Firaq (Pg. 5)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.