الٰہی مجھے ہو زیارت نبی کی!
الٰہی مجھے ہو زیارت نبی کی!
دکھا پاک بے مثل صورت نبی کی
اگرچہ ہوں عاصی نہیں خوفِ محشر
لے جائے گی جنت میں الفت نبی کی
ارے زاہدا زہد بے سود تیرا
نہ جب تک ہو دل میں محبت نبی کی
مرا ہجر احمد میں جینا ہے مشکل
گوارا نہیں دل کو فرقت نبی کی
اڑا کر مدینہ میں لے چل صبا تو
میں آنکھوں سے دیکھوں وہ تربت نبی کی
احد اور احمد میں ہے میم پردہ
جو صورت خدا کی وہ صورت نبی کی
نیازؔ اب ہوا ہے تو مداح حضرت
ترے حال پہ ہے عنایت نبی کی
- کتاب : Kalam-e-Niyaz Urf Nala-e-Firaq (Pg. 8)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.