Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

خدا نے خوبصورت ہے بنائی غوثِ اعظم کی

نیاز وزیرآبادی

خدا نے خوبصورت ہے بنائی غوثِ اعظم کی

نیاز وزیرآبادی

MORE BYنیاز وزیرآبادی

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)

    خدا نے خوبصورت ہے بنائی غوثِ اعظم کی

    زہے قسمت مری زیارت جو پائی غوثِ اعظم کی

    جدھر دیکھا ادھر پایا جہاں میں قادری جلوہ

    میاں مشرق سے تا مغرب ہے شاہی غوثِ اعظم کی

    اگر منکر نکیر آویں لحد میں حال کچھ پوچھیں

    بآوازِ بلند بولوں دوہائی غوثِ اعظم کی

    اگرچہ ہوں بہت مفلس نہیں حاجت مجھے زر کی

    مجھے شاہی سے بہتر ہے گدائی غوثِ اعظم کی

    بروزِ حشر مل کر قادری بولیں گے شوکت سے

    سواری شان و شوکت سے وہ آئی غوثِ اعظم کی

    نیازؔ اب جانا بہتر ہے تجھے بغداد کی جانب

    میرے دل کو نہیں بھاتی جدائی غوثِ اعظم کی

    مأخذ :
    • کتاب : Kalam-e-Niyaz Urf Nala-e-Firaq (Pg. 11)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے