آفتاب سپہر یزادنی
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)
آفتاب سپہر یزادنی
شاہِ مرداں علی عمرانی
آسمان الٰہی کے آفتاب جواں مردوں کے بادشاہ حضرت علی عمرانی ہیں۔
بر ہمہ رہرواں شد اولادش
ہادی و رہنمائے ربانی
تمام رہبروں کے لیے آپ کی اولاد اللہ کی طرف سے ہادی اور رہنما ہے۔
شدہ در راہِ حق رضا تسلیم
کردہ مسند بہ تختِ سلطانی
راہ حق میں تسلیم و رضا ان کا شعار رہا ہے (اسی باعث) تخت سلطانی پران کی مسند بچھی ہوئی ہے۔
مہدی آخرالزماں باشد
بر ہمہ خاتمِ سلیمانی
خاتم سلیمان کی طرح حضرت امام مہدی آخرالزماں سب پر خاتم سلیمانی ہیں۔
مستیٔ مازِ بادۂ دگر است
تو نہ نوشیدۂ چہ می دانی
ہماری مستی ایک دوسرے بادہ سے ہے، جب تو نے اسے پیا ہی نہیں تو پھر جانے کیا۔
ما مریدانِ سید سرمست
ہادیٔ وقت پیر روحانی
ہم سید سرمست کے مرید ہیں ہادیٔ وقت اور پیر روحانی ہیں۔
تانہ بینی عیاں تو نورِ علی
ایں سخن رابہ ذوق می خوانی
جب تک تو نورِ علی کو برملا نہ دیکھ لے اس کلام کو شوق سے پڑھتا رہ۔
- کتاب : اؤلیائے کرام اور شعرائے عظام آستانۂ مولیٰ علی پر (Pg. 192)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.