ذرے_ذرے سے عیاں شمس_و_قمر دیکھیں_گے
ذرے ذرے سے عیاں شمس و قمر دیکھیں گے
وہ بلائیں گے تو ہم ان کا نگر دیکھیں گے
ہم بھی لوٹیں گے کبھی آب لقائی کے مزے
ہم بھی قدموں کے تلے لعل و گہر دیکھیں گے
موم کی طرح پگھل جائیں گے اہل بادل
ان کی عظمت کے چراغوں کو اگر دیکھیں گے
ان کے جلووں سے منور ہے ازل اور ابد
دونوں عالم نہ کبھی ایسا بشر دیکھیں گے
نعت پڑھتا ہوا روتا ہوا پہنچوں گا وہاں
میرے سرکار مجھے ایک نظر دیکھیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.