ذکر ہی تیرا حقیقت ہے رسول عربی
ذکر ہی تیرا حقیقت ہے رسول عربی
تیری الفت ہی عبادت ہے رسول عربی
یہ بھی معراج محبت ہے رسول عربی
قلب انساں پہ حکومت ہے رسول عربی
تیرا ایمان محبت ہے رسول عربی
تیرا افسانہ حقیقت ہے رسول عربی
آج بھی جس کی ضیاؤں سے ہے روشن دنیا
تو وہی شمع رسالت ہے رسول عربی
جو خدا کا ہے وہی اندازِ بیاں ہے تیرا
کتنی معبود سے قربت ہے رسول عربی
تیرے چہرے سے ضیا دیتا ہے نورِ توحید
تیرے جلوؤں میں بھی وحدت ہے رسول عربی
سر کو رکھا ہے ترے در کو سمجھ کر جنت
آگے اب نورؔ کی قسمت ہے رسول عربی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.