حضور آج ہی تشریف لائے دنیا میں
حضور آج ہی تشریف لائے دنیا میں
فلک نے آج ہی دیکھی بہار صحرا میں
طلب ہے ایک جھلک آپ کی مرے آقا
اندھیرا پھر سے بہت ہو گیا ہے دنیا میں
میں کیسے مانگ سکوں اذنِ حاضری ان سے
کہاں مجھ ایسا خطا کار شہرِ طیبہ میں
کرم بعدِ خدا آپ سا نہیں کوئی
خدائی ڈوبی ہے ساری کرم کے دریا میں
نبی کے ذکر کی عادت بنائی ہے جب سے
سکوں کا راج ہوا ہے دلِ فسردہ میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.