جلوۂ شاہِ دو عالم دل نشین و جاں فزا
جلوۂ شاہِ دو عالم دل نشین و جاں فزا
اور رخ پر زلف کا خم دل نشین و جاں فزا
آپ کی آمد سے ایسی نور کی بارش ہوئی
ہوگیا ہے سارا عالم دل نشین و جاں فزا
سورۂ رحمٰن کی آیات سے کھلتا ہے راز
آپ کا نورِ نجسم دل نشین و جاں فزا
جس زمیں پر آپ نے رکھے قدم وہ ہوگئی
ارفع و اعلیٰ مکرم دل نشین و جاں فزا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.