بادشاہوں کی اماں گاہ ہے کاشانہ ترا
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت شیخ سلیم چشتی (فتح پور سیکری-اتر پردیش)
بادشاہوں کی اماں گاہ ہے کاشانہ ترا
زندگی فقر ہے اعزاز ہے شاہانہ ترا
اچھے اچھوں کے یہاں پاؤں سہم جاتے ہیں
اللہ اللہ یہ دربار فقیرانہ ترا
ڈوبتے ڈوبتے کشتی جو ابھر آتی ہے
فضل اللہ کا ہے فیض کریمانہ ترا
پاس نصرتؔ کے نہیں کچھ جو کرے پیشِ حضور
چند الفاظ کا یہ پھول ہے نذرانہ ترا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.