بہر_شاہ_ہدٰی حضرت_آمنہ
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت آمنہ خاتون (مکہ-سعودی عرب)
بہر شاہ ہدٰی حضرت آمنہ
کیجیے چشم عطا حضرت آمنہ
سارے نبیوں کی مادر سے ممتاز ہیں
مادر مصطفیٰ حضرت آمنہ
بارہ تاریخ دو شنبہ وقت سحر
ترا گھر سج گیا حضرت آمنہ
مصطفیٰ کی ولادت سے سارا جہاں
پر ضیا ہو گیا حضرت آمنہ
روز محشر وہ ہوں گی ترے ساتھ ساتھ
کی جنہوں نے حیا حضرت آمنہ
خوش نصیبی ہے میری کہ کرتا ہوں میں
ذکر شاہ ہدیٰ حضرت آمنہ
جس کے آنے سے روشن ہوا کل جہاں
وہ ہے بیٹا ترا حضرت آمنہ
میری امی رہیں ہر جگہ آپ کی
خادمہ خادمہ حضرت آمنہ
مژدہ دینے کو آئے ملائک جہاں
وہ ہے گھر آپ کا حضرت آمنہ
فخر کرتے ہیں قسمت پہ اپنی وہی
جو ہیں تجھ پر فدا حضرت آمنہ
تجھ سے کرتا ہے فریاد عنبرؔ یہی
اپنے در پر بلا حضرت آمنہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.