ہو گیا جس پر سدا تیرا کرم یا مصطفیٰ
ہو گیا جس پر سدا تیرا کرم یا مصطفیٰ
پھر کبھی اس پر نہ آیا کوئی غم یا مصطفیٰ
لاج رکھنا ہم غریبوں بے نواؤں کی سدا
رحمۃ اللعالمیں شاہ امم یا مصطفیٰ
نامۂ اعمال میرا جب کھلے گا حشر میں
اس گھڑی میرا بھی رکھ لینا بھرم یامصطفیٰ
آپ کی خاطر بنایا جب خدا نے کل جہاں
پھر نہ ہوں کیوں آپ کے زیرِ قدم یا مصطفیٰ
گھر کے دروازے پہ لکھ رکھا ہے نامِ پنجتن
اس لیے گھر میں نہ آیا کوئی غم یا مصطفیٰ
اصفیا ہوں اتقیا ہوں یا ہو زاہد وقت کا
جاتے ہیں طیبہ نگر وہ سر بہ خم یا مصطفیٰ
عنبرِؔ خستہ کا یہ ایمان ہے، ایقان ہے
عرش بھی ہے آپ کے زیرِ قدم یا مصطفیٰ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.