Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کوئی بھی شہر نہیں طیبہ نگر سے آگے

اویس رضا عنبرؔ

کوئی بھی شہر نہیں طیبہ نگر سے آگے

اویس رضا عنبرؔ

کوئی بھی شہر نہیں طیبہ نگر سے آگے

در تو کوئی بھی نہیں شاہ کے در سے آگے

آپ کی عظمت و رفعت کو بیاں کیسے کروں

منزلیں آپ کی ہیں فکر بشر سے آگے

جن کے ٹکڑوں پہ پلا کرتا ہے سارا عالم

کیوں نہ کہہ دوں کہ ہیں وہ شمس و قمر سے آگے

رب کعبہ نے کیا آپ پہ احسان عظیم

آپ سن لیتے ہیں سرکار خبر سے آگے

خود یہ تسلیم کریں حضرت جبریل امیں

آمنہ کوئی نہیں تیرے پسر سے آگے

اذن سرکار ملے عنبرؔ خستہ کو اگر

پھر مدینے کا مسافر ہو سفر سے آگے

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے