خدا کے پیمبر، بڑی شان والے
خدا کے پیمبر، بڑی شان والے
ترے در پہ آئے ہیں ایمان والے
سکھایا جنہیں تونے آنسو بہانا
ترے در پہ معمول ہے ان کا آنا
نہیں جانتے ہیں کہیں اور جانا
ترے عاشق زار پہنچان والے
خدا کے پیمبر، بڑی شان والے
عبث میم کا ہے یہ پردہ اٹھا دے
ہمیں احمد پاک جلوہ دکھا دے
بنا دے ہمیں مست و بیخود بنا دے
بڑے تیرے جلوے ہیں ارمان والے
خدا کے پیمبر، بڑی شان والے
ترے در پہ آئے جو بن کے سوالی
انہیں تو نے بخشا خزانوں کے والی
ترے در سے جائے گا فانیؔ نہ خالی
بڑی شان شوکت بڑی آن والے
خدا کے پیمبر، بڑی شان والے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.