پردۂ_راز ہے اے دوست ہر انساں تیرا
پردۂ راز ہے اے دوست ہر انساں تیرا
کون سے دل میں کوئی سر نہیں پنہاں تیرا
بات وہ دل میں جو رکھتا ہے تو کہتی ہے صفا
آج تک راز رہا ہے کوئی پنہاں تیرا
دھوپ تو آئی نظر تو ہے کدھر اے خورشید
حسن بے پردہ بھی ہو کر رہا پنہاں تیرا
میں نکلنے اسے دوں گا مرا نام اکبرؔ ہے
جان جاں دل میں مرے درد ہے پنہاں تیرا
- کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 149)
- مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
- اشاعت : First
- کتاب : تجلیاتِ عشق (Pg. 1)
- Author :شاہ اکبرؔ داناپوری
- مطبع : شوکت شاہ جہانی، آگرہ (1896)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.