Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

پریم کی بنسی بجائی سید ابرار نے

پردیسی جی برہمچاری

پریم کی بنسی بجائی سید ابرار نے

پردیسی جی برہمچاری

MORE BYپردیسی جی برہمچاری

    پریم کی بنسی بجائی سید ابرار نے

    پاپ کی کایا مٹائی سید ابرار نے

    شدر پاپی شدھ ہو کر بن گئے بالکل پو تّر!

    وہ مدہر بنسی سنائی سید ابرار نے

    جو تپت اور راکھشس تھے ہوگئے ایشور بھگت

    ایسی سامرتھی دکھائی سید ابرار نے

    پاپ میں ڈوبے تھے جو ان کو ڈبویا پریم میں

    خوب ہی بگڑی بنائی سید ابرار نے

    ہو گیا ہر ہر میں ہر ہر آ گیا جی دھیان میں

    کچھ عجب شکتی دکھائی سید ابرار نے

    انتی میں کر دیا سنشت سب سنسار نے

    پریم کی مدرا پلائی سید ابرار نے

    جو اہنکاری تھے اُن سے بھی تو آخر ایک دن

    حق کی دلوائی گواہی سید ابرار نے

    اے پیارے دھرم سے سمبندھ پردیسیؔ کرو

    ہے یہی شکشا سکھائی سید ابرار نے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے