پریم کی بنسی بجائی سید ابرار نے
پریم کی بنسی بجائی سید ابرار نے
پاپ کی کایا مٹائی سید ابرار نے
شدر پاپی شُدھ ہو کر بن گئے بالکل پُوتِر
وہ مدھر بنسی بجائی سید ابرار نے
پاپ میں ڈوبے تھے جو ان کو ڈبویا پریم میں
خود مری بگڑی بنائی سیّدِ ابرار نے
ہو گیا ہر ہر میں ہر ہر ہوگیا جی دھیان میں
کچھ عجب شکتی دکھائی سیدِ ابرار نے
اے پیارے دھرم سے سمبندھ پردیسیؔ کرو
ہے یہی شکشا سکھائی سیدِ ابرار نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.