Font by Mehr Nastaliq Web

میرا عشق کوئی دکھاوٹ نہیں ہے

پرشاد حیدرآبای

میرا عشق کوئی دکھاوٹ نہیں ہے

پرشاد حیدرآبای

MORE BYپرشاد حیدرآبای

    میرا عشق کوئی دکھاوٹ نہیں ہے

    محمد سے نسبت بناوٹ نہیں ہے

    چلا جا رہا ہوں میں سوئے مدینہ

    رہِ مصطفیٰ میں رکاوٹ نہیں ہے

    میرا دل منور ہے نورِ نبی سے

    حقیقت ہے اس میں بناوٹ نہیں ہے

    نبی کے تصور کا ہے یہ کرشمہ

    مرے ذہن و دل میں تھکاوٹ نہیں ہے

    جو پرشادؔ ٹپکے ہیں ہجرِ نبی میں

    ان اشکوں میں کوئی ملاوٹ نہیں ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے